حیدرآباد۔16جون(اعتماد نیوز) مرکزی وزیر سشما سوراج نے آج وزیر اعظم کے
دورہ بھوٹان کو کامیاب قرار دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورہ سے دونوں
ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہونگے۔ جبکہ دونوں ممالک معاہدات کے معاملہ
میں اپنے اصول پر کاربند رہینگے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے اس
دورہ میں قانون ‘ اور مقننہ امور کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ اور بھٹان کے
سربراہ نے مودی کا پورا پورا خیال کیا۔ واضح رہے کہ ملک کے وزیر اعظم کا
پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ جس میں وزیر اعظم کے ساتھ وزیر خارجہ بھی شامل
رہیں۔